ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ


اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے ایک مرتبہ پھر موٹرسائیکلز ساڑھے 6 ہزار روپے تک کا  کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 94 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 101،500 جب کہ پرائڈر کی قیمت 130،500 روپے ہو گئی ہے۔

ہونڈا نے سی ڈی 70 موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

ہونڈا کا سب سے مشہور ماڈل سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار روپے ہو گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سی جی 125 ایس ای کی قیمت 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہو گئی۔

سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے ہوگئی جب کہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  سی بی 150 ایف سلور ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 500 رکھے گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں