آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔
ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 2559 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہو گیا۔