انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے دی


ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 34 جب کہ شاناکا اور راجاپاکسا نے 26، 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن، معین علی اور عادل رشید نے بالترتیب دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے 15 اوورز تک انگلینڈ کو شدید دباؤ میں رکھا تاہم اس موقع پر جوز بٹلر اور کپتان مورگن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیرئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے او 6 چوکے شامل ہیں۔انگلینڈ کے کپتان مورگن نے 40 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

ٹیمیں

اس جیت کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں