ریل گاڑی کے ذریعے سفر ‘ماحول دوست’ قرار


گرین پیس تنظیم کی جانب سے کم فاصلوں کی پروازوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تنظیم نے ہوائی سفر کی بجائے ریل گاڑی کے سفر کو ماحول دوست قرار دیا ہے۔

گرین پیس کی تحقیق کے مطابق یورپ میں مجموعی پروازوں کا ایک تہائی حصہ مختصر پروازوں پر مشتمل ہے، اگر ان پروازوں کو بند کر دیا جائے تو ماحول دوستی کے تناظر میں یہ ایک بڑا مثبت قدم ہو گا۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ہوائی سفر کی جائے ٹرین کے سفر کی ترغیب دینی چاہیے جو ماحول کے لیے بھی اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمین پر مریخ کا ماحول، تازہ خوراک ہوگی نا کوئی سہولت

براعظم میں 150 ایسے روٹس ہیں جو ہوائی روٹ کے ساتھ ریل سے بھی منسلک ہیں، اور ان شہروں میں ٹرین کے ذریعے صرف چھ گھنٹوں یا اس سے بھی کم وقت میں پہنچا جا سکتا ہے۔

ماحول دوست تنظیم کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی فضا میں ہوائی جہازوں کی تعداد جتنی کم ہو گی اس براعظم کو اتنا ہی کم ماحولیاتی آلودگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق 250 روٹس پر کم فاصلے  کی پروازیں بند کی جا سکتی ہیں۔ جس سے سالانہ بنیادوں پر قریب ساڑھے تیئیس ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کو روکنا ممکن ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں