مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 1841 ارب روپے کے محصولات جمع

250 روپے ٹیکس؟ کس رکن اسمبلی نے ادا کیا

 ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 1841 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی کے پہلے چار ماہ کا ایف بی آر محصولات کا ہدف 1608 ارب روپے تھا۔ایف بی آر نے ہدف سے 233 ارب روپے زائد محصولات حاصل کئے۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کے محصولات میں 36.6 فیصد کی گروتھ ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1347 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے تھے۔

عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر ماہ اکتوبر میں 440 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا۔ گزشتہ سال اکتوبر ایف بی آر نے 337 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا تھا

ایف بی آر نے رواں مالی سال اب 91 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے۔گزشتہ سال اسی عرصے میں 66 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں