اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک کا امن خراب ہو۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لیکن اگر دباؤ ڈالا گیا تو ہم آخری حد تک جائیں گے۔
پرتشدد مظاہرین خبردار! بس بہت ہو گیا، اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا: شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ 5 / 6 روز سے جی ٹی روڈ بلاک ہے، ہم نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کا 5 واں بڑا ملک اور ایٹمی طاقت ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ پرامن طریقے سے واپس چلے جائیں، ہم مذاکرات کررہے ہیں، ٹی ٹی پی سے بھی مذاکرات کررہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ لیکن تمام مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہوتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تصادم کی صورت میں انہیں کچھ بھی نہیں ملے گا۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ حکومت یہ مذاق زیادہ دیر برداشت نہیں کرسکتی، واپس چلے جائیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم سڑکوں پر خون بہتا نہیں دیکھنا چاہتے، امن کےساتھ معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں، ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو ہم کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔
سڑکیں خالی ہونے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، فواد چودھری
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہروں سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، یہ معاملہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا، بہت مشکل سے معیشت مستحکم ہوئی ، ڈالر نیچے آرہا ہے اور تصادم شروع کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری قیادت ایک مٹھی میں پرو دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ حالات کا بہت سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کی لیڈرشپ کوچاہیے کہ واپس اپنے مقامات پر چلی جائے، بات چیت وہاں سے بھی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کو ئی بادشاہت نہیں ہیں، کیسے کسی کو رہا کرسکتے ہیں؟ قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے، چاہتے ہیں کہ معاملہ تصادم کی طرف نہ جائے۔
خواہش ہے خون خرابہ نہ ہو، حالات میرے بس سے بھی نکل جائیں گے شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے و الے اداروں نے کام کیا، ہم تمام اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔