دنیا کا پہلا خلائی کمرشل پلازہ

دنیا کا پہلا خلائی کمرشل پلازہ

واشنگٹن: ایمیزون کے مالک جیف بیزوز کی کمپنی بلیو اوریجن نے 2030 تک ایک بڑا اور تجارتی نوعیت کا خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

کیڑا ہے یا کوئی خلائی مخلوق ؟

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلیو اوریجن کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا خلائی اسٹیشن ایسا ہو گا جہاں مختلف تجارتی اور کاروباری ادارے اپنے دفاتر قائم کرسکیں گے۔

بلیو اوریجن کی جانب سے اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس اینی میشن کے ذریعے دنیا کے پہلے کمرشل خلائی پلازہ کے اندرونی مناظر دکھائے گئے ہیں۔

کیا خلائی مخلوق زمین سے رابطہ کرنا چاہتی ہے؟

خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کو آربٹل رِیف‘ کا نام دیا گیا ہے۔ طے شدہ منصوبے کے تحت آربٹل رِیف نچلے مدار میں زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر اونچائی پر گردش کرے گا۔


متعلقہ خبریں