نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک کے صارفین پرنہیں ہوگا۔ صارفین کوآئندہ ماہ کےبلوں میں ادائیگی کرناہوگی۔
نییپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق 2 روپے 51 پیسے بنتا ہے۔
اگست میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ ایف سی اے کی مد میں چارج کیا گیا تھا۔ ستمبر میں اگست کی نسبت ایف سی اے کی مد میں 56 پیسے زیادہ چارج ہو سکتے ہیں۔ اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔