آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری جیت پر کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی وننگ سیلفی شیئر کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے بعدسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی ایک اور سیلفی شیئر کی ساتھ ساتھ ہی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الحمدللہ، دوسری جیت بھی ہماری ہوئی، ہماری ٹیم نے ایک بہترین ٹیم کے خلاف بولنگ ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔
Alhumdulillah, 2/2. What an amazing display of bowling, fielding and batting against a quality side! The best part is the entire team chipping in and playing their roles in the victory of Pakistan. More prayers needed as all eyes set on the next game. ?? pic.twitter.com/kbbFeUDsQh
— Babar Azam (@babarazam258) October 26, 2021
ان کا کہنا ہے کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ تمام کھلاڑی جیت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ مزید دعاؤں کی ضرورت ہے جبکہ نظریں اب اگلے میچ پر ہیں۔
پی سی بی نے بھی میچ جیتے کے بعد بنائی گئی قومی کرکٹ ٹیم کی سیلفی شیئر کرتے ہوئے اسے پرفیکٹ سیلفی نمبر دو کا نام دیا ہے۔
The PERFECT selfie number 2⃣
Two out of two for team Pakistan! #WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/KcrJaAXHMs— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2021
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا پہلے میچ میں بھارت کو 10وکٹوں سے ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی۔
بھارت کیخلاف فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی سیلفی شیئر کرتے ہوئے پی سی بی نے اسے پرفیکٹ سیلفی کا نام دیاتھا۔
اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے شکست دےدی ہے۔
پاکستان کا اگلا میچ افغانستان کے خلاف جمعہ 29 اکتوبر کو دبئی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔