سابق بھارتی کرکٹرز محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے


عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد انتہا پسند بھارتیوں کا نشانہ بننے پر سابق بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے۔

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا کہ محمد شامی پر آن لائن تنفید حیران کن ہے، ہم شامی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ شامی ایک چیمپئن ہیں، اور جو بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہوتا ہے اس کا دل آن لائن تنقید کرنے والوں سے زیادہ بھارتی ہوتا ہے۔

سہواگ نے شامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے میچ میں سب کو اپنا جلوا دیکھا دو۔

سابق بھارتی کپتان اظہرالدین نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، شامی کی ذات پر حملہ غیر مناسب ہے، میں شامی کے ساتھ کھڑا ہوں۔


متعلقہ خبریں