بھارتی اداکار پاکستانی ٹیم کو “گلی کی ٹیم “کہنے پرشرمندہ


بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کمال راشد خان  پاکستانی ٹیم کو گلی کی ٹیم سے مشابہت دینے پر معافی مانگ لی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ میں بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نےبھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ناقدین کے بھی چھکے چھڑا دیے۔

پاکستانی ٹیم پر تنقید کرنے والے بھارتی اداکاراور ناقد  کمال راشد خان پاک بھارت میچ کے بعد اپنے الفاظ پر معافی مانگنے پر مجبور ہو گئے۔

بھارت کو عبرتناک شکست دینےپر کے آر کے نے ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔ انہوں نے میچ کے بعد کئی ٹویٹس کیں جس میں انہوں نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نریندر مودی کو تنقید  کا نشانہ بنایا۔


انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا “میں اس ٹیم کو جوہو کی گلیوں کی کرکٹ ٹیم سے ملانے پر معافی چاہتا ہوں”۔


کمال راشد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے پاکستانی ٹیم کو تقریباً پانچ چھ سال بعد کھیلتے دیکھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ٹیم اتنی اچھی کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔

انہوں نے جہاں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے وہیں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی خوب تعریف کی ہے۔ انہوں نے بابر اعظم کوویرات کوہلی سے بڑا پلیئر قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی۔پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 152 رنز کا ہدف اننگز کے 17.5 اوور میں حاصل کر لیا۔

 


متعلقہ خبریں