متحدہ عرب امارات کے لیے اضافی پروازیں شروع کی جائیں گی، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

دبئی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے لیے مزید پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولتوں کو یقینی بنانے اور مہنگے ٹکٹوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جلد اضافی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

افغانستان اسمگلنگ کے باعث ڈالر کی قیمت بڑھی، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق دبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وراثت کا کوئی بھی تنازع اب آن لائن حل کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کمیونٹی کی جانب سے اچھا ریسپانس مل رہا ہے کیونکہ اس سے ان کے وقت اور پیسے کی بچت ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ روشن پاکستان سے بہت سے شہری اپنے ملک واپس آئے بغیر اپنے بینکنگ اور فنانشل امو بھی حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پڑوسی ملک میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اگر عمران خان دہلی میں جلسہ کریں تو نریندر مودی سے بڑا جلسہ ہوگا۔

بڑا کپ، بڑا میچ، یک طرفہ مقابلہ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہو پا رہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ایک جانب چین ہے اور دوسری طرف بھارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ہم اکنامک کاریڈور بنا سکتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہاں ایک مسلم کش مودی حکومت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت کو سہارا دینے کی کوشش کررہے ہیں اور پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر نئی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں ریٹائرمنٹ کی نئی پالیسی متعارف

خلیج ٹائمز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہنگائی کے حوالے سے فواد چودھری نے کہا کہ پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا زرمبادلہ بھیجا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقم کی بدولت کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں