پاک بھارت ٹاکرا:برطانوی ہائی کمشنرپاکستان کے سپورٹربن گئے


برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت  کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ  دیکھنے کے لیے شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ وہیں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی میدان سجنے کا انتظار کرنے لگے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام میں کہا ہے کہ یقین ہے پاک بھارت میچ کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی گیم ہوگی۔

کرسچن ٹرنر نے پاکستان کا سپورٹر بنتے ہوئے بھارت میں  تعینات برطانوی ہائی کمشنر کو  ٹویٹ میں ٹیگ کیا اور سوال کیا ہے کہ کیا  آپ بڑے مقابلے کے لیے تیار ہیں؟

یاد رہے کہ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کچھ دیر بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں