وزیر داخلہ شیخ رشیدمتحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے

فائل فوٹو


وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ شیخ رشید گزشتہ روز پاک بھارت میچ دیکھنے کےلیے دبئی گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ کو موجود صورتحال کے پیش نظر اچانک واپس آنا پڑا ہے۔

روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ خواہ وہ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے۔ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں۔ پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ سے کرے گی۔


متعلقہ خبریں