بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپےکی سرمایہ کاری کااعلان


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورڈویژن حماداظہر ای سی سی کے رکن مقرر

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئندہ تین سال کے دوران بجلی کے ترسیلی نظام میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے سرمایہ کاری کی جائے گی۔

انہوں نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

بجلی ،گیس ،پیٹرول مہنگا اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ قوم کو بتایا جائے

وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ کی بجلی کی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 میگا واٹ اور 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔

وزارت توانائی کا گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافے کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے توانائی نے واضح کیا کہ 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت صرف 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی۔


متعلقہ خبریں