ڈالر کی قیمت174روپے10پیسے ہوگئی

Dollar rates

پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت مزید14 پیسے کم ہوگئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالرمزید چودہ پیسے مہنگا ہونے سے ڈالر 174 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 174 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔

آج سے تین سال قبل جب عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تو اس وقت ڈالر کی قیمت 123 روپے تھی اور آج ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 174.10 روپے پر موجود ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے اضافے کے بعد  ڈالر 173 روپے 96 پیسے پر تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو نقصان اور کچھ کو فائدہ ہو رہا ہے۔

تین سال قبل ملک میں پیٹرول 95 روپے لیٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا جب کہ آج پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ پیٹرول 137.79 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح 2018 میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے تھی جو تین سال میں بڑھتے بڑھتے تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 1 لاکھ 24 ہزار200روپے ہو چکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں