ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم تین ون ڈے کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔ پہلا ون ڈے 8 نومبر، دوسرا 11 اور آخری 14 نومبر کو شیڈول ہے۔

تینوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید یہ کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی ویمن اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ پاکستان کا دورہ ری شیڈول کر رہا ہے، رمیز راجہ

پاکستان کے اسکواڈ میں جویریہ خان (کپتان)، آئمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، کائنات امتیاز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ماہم طارق، منیبہ علی، ناشرہ سندھو، ندا ڈار، اومیمہ سہیل، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز (وکٹ کیپر) بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں