لندن:ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد ان کا طے شدہ دورہ شمالی آئرلینڈ منسوخ کردیا گیا ہے۔
ملکہ برطانیہ اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا میگھن مارکل سے مقابلہ
عالمی خبر رساں ایجنسی نے بکنگھم پیلس سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 95 سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کے لیے آرام کرنے کا طبی مشورہ ہچکچاہٹ کے ساتھ قبول کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کا دورہ نہ کر سکنے پر مایوس ہیں جہاں انہوں نے کئی طے شدہ مصروفیات میں شرکت کرنا تھی۔
قاسم سلیمانی کے قتل میں برطانیہ کا کردار تھا؟
پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے شمالی آئر لینڈ کی عوام کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی آئر لینڈ کے قیام کے ایک سو سال مکمل ہونے پر جمعرات کو سرحدی شہر میں تقاریب منعقد ہونی ہیں۔
برطانیہ بینک فراڈ کی دنیا کا دارالحکومت بن گیا
خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی پریس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ مغربی لندن میں واقع ونڈسر کاسل میں آرام کر رہی ہیں۔