لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام فاقوں سے مر رہی ہے اور حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کی تقریر کے بعد ردعمل میں کہا کہ والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ عوام فاقوں سے مر رہے ہیں اور حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا کوئی شخص ایسا بےحس، گونگا، بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟ ہیلی کاپٹر سے سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ عوام پر کیا گزر رہی ہے؟
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے اور کوئی کمی نہیں ہے لیکن صرف راستہ ٹھیک کرنا ہے۔ جب تک زندگی ہے قانون کی حکمرانی کے لیے لڑتا رہوں گا۔
انہوں ںے کہا کہ برطانیہ میں کسی پر پیسہ چوری کا الزام لگ جائے تو وہ میڈیا پر بھی نہیں آسکتا، اخلاقیات کا معیار نہیں تو جمہوریت نہیں چل سکتی اور قانون کی بالادستی قائم کیے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک زندگی ہے،قانون کی حکمرانی کے لیے لڑتا رہوں گا،وزیراعظم