ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس آج سے 21 اکتوبر تک پیرس میں ہو گا۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا برقرار رہے گا۔ پاکستان کی کارکردگی پر ایف اے ٹی ایف کی ٹیم غور کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرنے کیلیے پاکستانی اقدامات
پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ سمیت اب تک کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق،پاکستان نے فیٹف کے27 نکاتی ایکشن پلان پر اب تک 26 نکات پر عمل کیا ہے۔ دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی کے نکتہ پر جزوی عملدرآمد کیا گیا۔
پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 35 سفارشات پر بھی عمل کیا ہے۔ فیٹف پاکستان کے زمینی حقائق اور قانون سازی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ اس کے بعد ہی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اپریل 2022 تک کئے جانے کا امکان ہے۔