”ونٹر ونڈر لینڈ” کے رقبے میں 40 فیصد توسیع


ریاض میں ایک بار پھر سرمائی ونڈر لینڈ سیزن کی تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں۔

رواں ماہ 26 اکتوبر سے مارچ 2022 کے اختتام تک اس پروگرام میں بڑوں اور بچوں کے لیے 103 سے زائد گیمز، سرگرمیاں اورتفریحی شو پیش کیے جائیں گے۔

یہ تفریح اور کھیلوں کے میدان میں 6 اہم شعبوں میں سے ایک اہم عالمی تجربہ ثابت ہوگا۔ العریبیہ کے مطابق “ریاض سرمائی ونڈر لینڈ” میں چھ حصے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کیمرہ یا بم ؟ ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ

“ڈریم لینڈ کارنیول” کا علاقہ روشنیوں سے روشن ہوگا، “سنو فاریسٹ” ایریا سیاحوں کو سکیٹنگ اور برف سے بنائی گئی چیزوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع دے گا۔

بچوں کے لیے ڈزنی کریکٹرز، “بھوت گھر” ، “ہارر ایڈونچرز” دلچسپ پہیلیاں اور دلچسپ تجربات بھی اس میں شامل ہوں گے۔

“ونڈر روڈ” علاقہ اور “سرمائی میلہ” ثقافت اور تفریح کواپنے مخصوص ماحول میں جوڑے گا جو پوری دنیا کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوگا۔

2019 میں کامیاب سیزن کے بعد اب 2022 کے لیے اس ایونٹس کے ایریا کا رقبہ 376،025 مربع میٹر تک بڑھا دیا گیا۔

جو ریاض سیزن کے سرمائی تفریحی پروگرام میں 40 فیصد اضافہ ہے۔


متعلقہ خبریں