ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا کے ہاتھوں نمیبیا کو شکست

ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا کے ہاتھوں نمیبیا کو شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آج دوسرا میچ بھی ابوظہبی کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 96 رنز بنائے اور سری لنکا کو 97 رنز کا ہدف دیا تاہم سری لنکا نے 97 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔

سری لنکا کے راجا پکسے 42 اور اوکافرنینڈو 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نمیبیا کے روبین، برنارڈ اور جاناتھن اسمٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزرا نے پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

نمیبیا کے کریگ ولیمز 29 اور ایرازمس 20 رنز بنا سکے تھے۔ سری لنکن باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیٹنگ لائن کو شروع سے ہی دباؤ میں رکھا۔

سری لنکا کے باؤلرز تھیکشانا ‏نے 3، ہسارانگا اور کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں