شہباز شریف منی لانڈرنگ کیسز سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہزاد اکبر


اسلام آباد: مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیسز سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لندن کیس پر بڑا شور مچایا گیا اور پریس کانفرنسز کی گئیں اور پریس کانفرنسز میں دنیا جہاں کا جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیشی تھی اور امید تھی وکیل احتساب عدالت میں لندن کے دستاویزات دے گا لیکن شہباز شریف منی لانڈرنگ کیسز سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور شہباز شریف اپنے کیس کو بےجا طول دے رہے ہیں۔ شہباز شریف کے ترجمانوں نے تاثر دیا کہ منی لانڈرنگ میں بریت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے، شہباز شریف

شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف پر آمدن سے زائد اثاثہ جات، ٹی ٹیز اور منی لانڈرنگ کیسز ہیں جبکہ شہباز شریف کا بیٹا سلمان شہباز مفرور ہے۔ شہباز شریف کا نامہ اعمال 1990 سےشروع ہوتا ہے اور 1990 میں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی۔

مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ سلمان شہباز کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ بنتی ہے اور 2003 میں شہباز شریف اور خاندان کے اثاثے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے تھے۔


متعلقہ خبریں