پاک بھارت ٹاکرا، ثانیہ مرزا نے غائب ہونے کی تیاری کر لی


 پاکستان کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دن غائب ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے دن وہ سوشل میڈیا سے غائب ہو جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام  کےساتھ انہوں  نے الوداع کا  کیپشن بھی استعمال کیا ہے۔  بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی کمنٹ میں ثانیہ کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


واضح رہے کہ  روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ  کو لے کر بھارتی ٹینس کھلاڑی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے کھیلنے کا کیا فائدہ؟ ہربھجن کا شعیب اختر پر طنز

پاکستانی  کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد سے بہت سے  بھارتی شہری اور سوشل میڈیا صارفین ثانیہ مرزا پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ بھارتی نہیں ہیں، جبکہ ثانیہ مرزا اپنی قومیت کا دفاع کرتی نظر آتی ہیں۔

اس سے قبل 2018 میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے کچھ دن کے لیے سوشل میڈیا سے بریک  لے لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  وہ جانتی ہیں کہ پاک بھارت میچ کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ ضرور بنائیں گے اور کسی بھی منفی کمنٹس کا سامنا نہیں کرنا چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے بیٹے کو کوچ بنا لیا

یاد رہے کہ  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز آج ہو گا۔ پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو مد مقابل آئیں گے۔


متعلقہ خبریں