برطانوی رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس قاتلانہ حملے میں ہلاک

برطانوی رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس قاتلانہ حملے میں ہلاک

لندن: برطانیہ کی حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان پر حلقے کے دورے کے دوران اس وقت چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جب وہ چرچ میں تھے۔ چاقو سے کیے جانے والے حملے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

برطانیہ بینک فراڈ کی دنیا کا دارالحکومت بن گیا

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ کے 69 سالہ رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس  کنزر ویٹو رکن پارلیمنٹ تھے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سر ڈیوڈ ایمس پر جس وقت حملہ ہوا اس وقت وہ میتھوڈسٹ چرچ میں اپنے حلقے کے لوگوں سے مل رہے تھے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس مشرقی انگلینڈ کےعلاقے ساؤتھ اینڈ کی نمائندگی کررہے تھے۔

ڈیوڈ امیس پہلی مرتبہ 1983 میں باسلڈن کے علاقے سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 1979 میں ساؤتھ اینڈ کے حلقے سے انتخاب لڑا تھا۔

بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں مشکلات سر اٹھانے لگیں

ڈیوڈ امیس کی بنیادی دلچسپی جانوروں کی فلاح اور زندگی کے تحفظ سے متعلق مسائل ہیں۔

برطانوی سیاستدانوں پر اس سے قبل بھی چاقوؤں سے حملے ہو چکے ہیں۔ 2010 میں لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان پر چاقو سے حملہ ہوا تھا۔ اس وقت وہ اپنے حلقے کے دفتر میں موجود تھے۔

قاسم سلیمانی کے قتل میں برطانیہ کا کردار تھا؟

2016 میں لیبر پارٹی کے ایک اور رکن پارلیمان جو کوکس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں