آریان خان قیدی نمبر956


شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کامن سیل منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں 956 قیدی نمبر جاری کیا گیا ہے۔

منشیات کیس میں گرفتار  آریان خان کی ضمانت کے لیے خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ آریان  ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں مزید 6 روز تک زیر حراست رہیں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کو قیدی نمبر N956 الاٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آریان کو اپنے والد شاہ رخ خان سے 4500 روپے کا منی آرڈر بھی ملا ہے۔

جس سے وہ جیل کی کینٹین سے اپنی پسند کی چیزیں خرید سکیں گے۔

اس سے پہلے بھارتی میڈیا کی ہی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آریان خان جیل کا باتھ روم کم استعمال کرنے کے لیے کھا پی نہیں رہے اور صرف بسکٹ پر ہی گزارا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی

چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں