طبیعت ناساز، سابق امریکی صدر اسپتال منتقل


سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو طبیعت ناساز ہونے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بل کلنٹن کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروین میڈیکل سینٹر کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

ڈاکرز کی ٹیم کے مطابق سابق امریکی صدر کو urinary انفکشن ہوا ہے، جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی حالت خراب ہے۔

آئی سی یو میں بھی وہ اپنی فیملی سے باتیں کر رہے ہیں اور چہل قدمی بھی کر رہے ہیں۔ڈاکڑز نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں جلد گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بش، اوباما اور بل کلنٹن افغان تارکین وطن کی مددکرنے پر متحد

75 سالہ کلنٹن کی 2004 میں بائی پاس ہارٹ سرجری بھی کی گئی تھی جبکہ 2010 میں ایک شریان کھولنے کے لیے دو سٹینٹ لگائے تھے۔

بل کلنٹن امريکہ کے 42 صدر تھے، وہ 1993 سے 2001 تک امریکا کے صدر رہے۔-20 جنوری 2001 ميں صدر بش نے کلنٹن کو اليکشن ميں شکست دی اور بش امريکہ کے صدر منتخب ہوئے

 


متعلقہ خبریں