نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد ہوجائے گی، فواد چودھری


وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے وزیر اعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایسی ملاقاتیں عمومی روایت ہے جسے متنازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے۔

ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا معاملات بالکل ٹھیک ہیں۔ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔

شہبازگل نے بھی کہا ہے کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ وزیراعظم صاحب جیسے ہی اس کا فیصلہ کریں گے وزیراطلاعات قوم کو آگاہ کردیں گے۔

گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔  ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں وزیراعظم اتھارٹی ہیں۔ تقرری کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا۔


متعلقہ خبریں