پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت عامر ڈوگر سے ناراض

عامر ڈوگر

معروف پی ٹی آئی رہنما کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے عامر ڈوگر سے ناراضگی کا اظہار کر دیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے عامر ڈوگر سے استفسار کیا کہ ٹی وی پروگرام میں سیاق و سباق سے ہٹ کر گفتگو کیوں کی ؟ حکمراں جماعت نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیف وہپ عامرڈوگر سے ناراضگی کا اظہار کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو پر اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سینیئر پارٹی قیادت بھی ناراض ہو گئی۔

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ عامر ڈوگر کو قومی سلامتی امور پر محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔ قومی سلامتی پر سول وعسکری قیادت میں ہم آہنگی ہے لیکن عامر ڈوگر کے انٹرویو سے سیاسی سطح پر غلط تاثر پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر، وزیراعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل ہو گئی،فواد چودھری

پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی عامر ڈوگر کے انٹرویو کا غلط استعمال ہوا ہے جبکہ اجلاسوں کی تفصیلات فراہم کرنا وزارت اطلاعات اور ترجمانوں کی ذمہ داری ہے۔


متعلقہ خبریں