سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

سونا (gold)

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں 750 روپے فی تولے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 16 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سونے کی 10 گرام قیمت میں بھی 643 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 99 ہزار 451 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا ایک ہزار 763 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10سال کا تحفہ ہیں، فوادچودھری

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اب امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹر بینک میں ڈالر کی تازہ ترین قیمت شیئر کر دی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 171.04 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں