وزیراعظم کی تقاریب کی کارروائی اردو زبان میں ہو گی

شہباز شریف کی تقریر نہیں ملازمت کی درخواست ہوتی ہے، وزیر اعظم

خیبرپختونخوا حکومت  نے  وزیراعظم  عمران خان کی تقاریب کی کارروائیاں اردو زبان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو پابند کرنے کےلیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جس تقریب میں وزیراعظم شریک ہوں اس اجلاس کی کارروائی قومی زبان میں ہوگی

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی تھیں کہ ان کی تمام تقریبات اور پروگرامات میں قومی زبان اردو کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کیے جائیں۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں ہدایات جاری کی گئیں تھیں  کہ وزیراعظم جن بھی تقریبات یا پروگراموں میں شرکت کریں، ان میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے۔

اس حوالے  سے ترجمان شہباز گل کا کہنا  تھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے احکامات دئیے ہیں کہ ایسے تمام پروگرامز تقاریب کانفرنس ایونٹ جو وزیراعظم کے لیئے مرتب اور منعقد کیئے جائیں گے وہ آج کے بعد قومی زبان اردو میں مرتب کیئے جائیں گے۔قومی زبان ہمارا فخر ہےاور جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان استعمال کرتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا تمام پروگرامز اور کانفرنسز اردو میں منعقد کرانے کا حکم

وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ  ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتی، عوام کی توہین مت کریں اور  ہم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام یا تقاریر نشر ہوں، تو وہ ہماری قومی زبان اردو میں ہوں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم اس سے قبل سرکاری اداروں سمیت دیگر اہم امور کی انجام دہی کے لیے اردو کے بطور سرکاری زبان استعمال پر زور دیتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں