محفل میلاد کے انعقاد کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات


پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے ماہ ربیع الاول میں محفل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

محفل میلاد کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ علماء اور نعت خوانوں کی مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو براہ راست نشریات کی تجویز دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں میں رہ کر محافل میں شرکت کرپائیں۔

دسویں ربیع الاول کو خصوصی ویکسینیشن کیمپوں کا قیام کر کے محفل میں شرکت کرنے والے افراد کی ویکسینیشن کو موقع پر یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عیدمیلاد النبیﷺ19 اکتوبر کو ہوگی

محفل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کا مقام کھلا اور کشادہ ہونا چاہیے۔ وینٹیلیشن کے بہتر انتظام کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ 6فٹ سماجی فا صلے کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔ مسجد یا پنڈال انتظامیہ سماجی فاصلے کے نشانات کوواضح کریں۔

داخلی راستوں پر تمام افراد کی تھرمل اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔ ماسک کی دستیابی اورداخلی دروازوں پر سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کا انتظام ہونا ضروری ہے۔

ہیلتھ ڈیسک قائم کیے جائیں تاکہ کھانسی، فلو اور بخار کی علامات والے افراد کی پنڈال میں عدم
شرکت کو یقینی بنا جا سکے۔ پنڈال میں ہجوم کی بھگ دھڑ سے بچنے کے لیے ، صرف پیکڈ فوڈ شرکاء میں تقسیم کیا جائے۔

صرف لائسنس یافتہ/روایتی جلوسوں کوکوویڈ ایس او پیزکی پابندی کے ساتھ اجازت دی جائے ۔جلوسوں کی تعداد کو کم کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔

مقدس اشیاء کو چھونے، چومنے یا گلے لگانے سے گریز کریں۔ این سی او سی نے آرگنائزنگ کمیٹیز کوجلوسوں کے دوران حکومتی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے رضاکاروں کی خدمات کو بروے کار لانے کے احکامات دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں