اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 84 کیس رپورٹ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 83 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بابر صاحب دین کے مطابق شہر میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے کھلی جگہ پر پانی کا ذخیرہ کرنے پر سخت پابندی ہے اور دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف مقامات کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 20 میں سے 9 افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے مہم شروع کر رکھی ہے جس میں شہر کے مختلف مقامات پر انسداد ڈینگی اسپرے اور شہریوں کو ڈینگی کے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی مہم کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں