خاتون نے حملہ کرنے والے چیتے کو مار بھگایا

مری، تیندوا آبادی میں گھس گیا، جانوروں پر حملہ، علاقے میں خوف و ہراس

بھارت میں بہادر خاتون نے حملہ آور چیتے کو اپنی چھڑی سے مار مار کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں 55 سالہ خاتون رات کو باہر بیٹھی تھیں کہ اچانک پیچھے سے ایک خونخوار چیتا حملہ آور ہو گیا۔

خاتون نے حاضر دماغی سے اپنے پاس پڑی چھڑی سے چیتے پر جوابی حملہ کیا، اس دوران خاتون گر گئی لیکن ہمت نہ ہاری اور مسلسل اسے مارتی رہی، جس کے بعد چیتا بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔

واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہے، جس پر صارفین خاتون کی بہادری کو سراہ رہے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو چہرے، گردن، بازو اور کمر پر چیتے کے ناخن لگنے سے گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس علاقے میں اسی چیتے کا ایک ہفتے میں کسی انسان پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل 4 سالہ بچے پر حملہ کیا تھا تاہم اس کا چچا وہاں موجود تھا جس نے چیتے کو ڈنڈے سے مار مار کر بچے کو بچالیا تھا۔


متعلقہ خبریں