تیونس کے صدر کو ’غدار‘ کہنے پر ٹی وی میزبان اور رکن پارلیمان گرفتار


تیونس کے صدر کو ’غدار‘ کہنے پر ٹی وی میزبان اور رکن پارلیمان  کو گرفتار کر لیا گیا۔

تیونس کے صدر قیس سعید کو ایک ٹی وی پروگرام میں پر غدار کہنے کے نتیجے میں ایک رکن پارلیمان اور ٹی وی میزبان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی ٹی وی چینل زیتونہ کے ایک پروگرام کے دوران قدامت پسند سیاسی جماعت کرامہ پارٹی کے سیاستدان عبدالطیف العلوی اور میزبان عامر عیاد نے ملکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں غدار کہہ دیا تھا۔

اس بارے میں سرکاری وکیل سمیر بن عمر نے بتایا کہ فوجی عدالت نے ان دونوں افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ان پر ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور فوج کی توہین کا الزام لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر کمنٹس لکھنے پر بیلاروس میں گرفتاریاں

اس بارے میں فوج اور پولیس کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ تیونس کے صدر قیس سعید نے رواں برس جولائی میں صدارتی فرمان کے ذریعے ملک کا اقتدار سنبھال لیا تھا اور پارلیمنٹ معطل کر کے اس کے ممبرز کی ہر طرح کی استثنیٰ ختم کردی تھی

برسوں کے معاشی جمود اور سیاسی طور پر مفلوج رہنے کے بعد ان کی مداخلت کو بہت سے تیونسی باشندوں نے خوش آمدید کہا لیکن 2011 کے انقلاب کے بعد تیونس کے جمہوری فوائد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا  ہے۔

صدر نےحکومت سنبھالتے ہوئے کہا تھا کہ  وہ آمر نہیں بنے گا اور اس نے حقوق اور آزادیوں کو برقرار رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ جولائی کے بعد سے پارلیمنٹیرینز کی ایک چھوٹی سی تعداد کو پرانےکیسز کے تحت حراست میں لیا گیا ہے جو ان کا استثنیٰ ختم ہونے  پر دوبارہ سے کھول دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں