پاک افغان مشترکہ اعلامیہ جاری، امن کے لئے اقدامات پر اتفاق

پاکستانی سفارت خانے میں تعینات فرسٹ سیکرٹری کی افغان دفتر خارجہ  طلبی

اسلام آباد: پاک افغان مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن اور یکجہتی کے لۓ اقدامات پراتفاق کیا گیا، امن و استحکام کے لئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈیریٹی (اے پی اے پی پی ایس) کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اے پی اے پی پی ایس دو طرفہ مسائل کے حل کا ایک میکنزم ہے جس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد بڑھے گا اور مشترکہ مقاصد کا حصول ممکن ہو گا۔

مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 6 اپریل 2018 کو وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور افغان صدراشرف غنی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سات اصولوں پر اتفاق رائے ہوا تھا جس کی روشنی میں فریقین نے اے پی اے پی پی ایس کو حتمی شکل دی۔

افغانستان کی جانب سے نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی جبکہ پاکستانی کی طرف سے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وفد کی قیادت کی۔

 


متعلقہ خبریں