15 ،25اور40ہزار کے بانڈز واپسی کی مدت میں


اسٹیٹ بینک نے 15 ،25 اور40 ہزارکے بانڈز واپس کرنےکی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

بانڈز کیش کروانےکےلیے رواں سال 30 ستمبر2021 کی تاریخ مقرر تھی۔ شہری اب اسٹیٹ بینک سے 31 دسمبر 2021 تک بانڈزکیش کرواسکتے ہیں اور اس کے بعد ان کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی ۔

مذکورہ بانڈز کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔ بانڈ واپس کرنے پر پیسے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے 40000، 25000، 15000 اور روپے مالیت کے پرائز بانڈز پر پابندی کے بعد اب مارکیٹ میں سب سے بڑا پرائز بانڈ 1500 روپے مالیت کا ہے۔

اس کے علاوہ 750، 200 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز مارکیٹ میں موجود ہیں۔ بڑی مالیت کے پرائز بانڈز منی لانڈرنگ اور کالے دھن کو سفید کرنے کا سب سے آسان ذریعہ ہیں۔

پاکستان میں بڑی مالیت کے پرائز بانڈز پر حکومتی پابندی انسداد منی لانڈرنگ اور کالے دھن کے خلاف اقدامات کے تحت لگائی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 15ہزار والے بانڈز کی کل مالیت190 ارب اور ساڑھے 7 ہزار روپے والے کی 126 ارب روپے ہے۔

 


متعلقہ خبریں