پاکستان شاہینز نے دورہ سری لنکا کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچے گی۔ پہلا4 روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو شروع ہوگا۔ ون ڈے میچز10، 12 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
سری لنکن بورڈ آفیشل کے مطابق دورے میں دو فرسٹ کلاس اور تین ون ڈے میچز شامل ہوں گے۔ سی ای او ایشلے ڈی سلوا پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان میچز دمبولا میں ہوں گے۔