انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور دورہ پاکستان کا اعلان


انگلش کرکٹ بورڈ  نے دورہ پاکستان منسوخ  کرنے پرپاکستان سے معافی مانگ لی ہے۔

چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلزآئن وٹمورنے  کہا اگلے سال تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان آئیں گے۔ فیصلے  سے پاکستان اور کرکٹ  فینز سے معذرت خوا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ کیا وہ انتہائی مشکل تھا،  فیصلہ  کھلاڑیوں کی ذہنی صحت  کو دیکھ کر کیا گیا، دورہ کیلئے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے اس کیلئے وقت پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی ججمنٹ کے حساب سے لیا ہے۔ دورہ پاکستان منسوخ ہونے سے متعلق کھلاڑیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی کامیابی ہے۔ پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے، سابق انگلش پلیئر

انہوں نے ٹویٹ کیا پاکستان کا ساتھ  دینے والے  کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور  تمام لوگوں کا شکریہ ۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے مبینہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد انگلش ٹیم نے بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جونسن بھی دورہ پاکستان کے منسوخی پر انگلش بورڈ سے ناراض تھے۔

برطانوی اخبار کے مطابق حکومت برطانیہ کے مطابق انگلینڈ نے دورہ پاکستان سیکورٹی کسی سیکورٹی خدشہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے کھلاڑیوں کے آرام کی وجہ سے کیا۔

انگلینڈ کو اپنے فیصلے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور کرکٹ بورڈ یہ واضح کرچکا ہے کہ ان دوروں کی منسوخی کے پیچھے کسی قسم کے سیکورٹی خدشات نہیں۔

پاکستان دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔ یہ اطلاعات تھیں کہ انگلش بورڈ نے اپنے پلیئرز کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ کیا لیکن اب پلیئرز ایسوسی ایشن کا موقف آیا ہے کہ ان سے تو دورے کے بارے میں کچھ پوچھا ہی نہیں گیا۔

 


متعلقہ خبریں