شہباز اور نواز شریف میں بیانیے کی جنگ واضح ہے، شہباز گل

گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف میں بیانیے کی جنگ واضح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزکشن کو مشکوک کیوں قراد دیا گیا ؟ برطانیہ نے حکومت پاکستان سے معلومات طلب کی تھیں لیکن پھر ایک کہانی شروع ہو جاتی ہے کہ شہباز شریف بری ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ باہر تو نوازشریف اور شہباز شریف پر کوئی مقدمہ نہیں چل رہا اور جب شہباز شریف سے کوئی سوال کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں بیٹے کا کاروبار ہے۔ شہباز شریف اور نواز شریف میں بیانیے کی جنگ واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی،شہباز شریف کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

شہباز گل نے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شک کی بنیاد پر سلمان شہباز کے اکاونٹس کو فریز کیا اور ایک سال سے زائد عرصہ اکاؤنٹس کے حوالے سے تحقیقات جاری رہیں۔ شہباز شریف پر کوئی مقدمہ نہیں تھا اور نہ ان کے حوالے سے تحقیقات ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اکاؤنٹس کا شہباز شریف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔ 25 ارب روپے کرپشن کی رسید دیں اور مقدمہ ختم کرائیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف گروپ آج جھوٹ بول رہے تھے۔ پاکستان میں بیٹے کے ساتھ تعلق نہیں وہاں ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں