بھارت میں ‘گلاب’ 3 جانیں لے گیا


سمندری طوفان گلاب بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے درمیانی ساحل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے۔ جن میں سے 2 ماہی گیر تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلاب بھارتی ریاستوں سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا۔

ایسٹ کوسٹ ریلوے کی جانب سے طوفان گلاب کی وجہ سے 34 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے،

طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے 3 بھارتی ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔


آندھرا پردیش کی انتظامیہ نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہہ تیز رفتار ہواوں کی وجہ سے بجلی کے کھمبے ، درخت نقصان کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ تیز چوفانی بارشیں نہروں اور ندی نالوں میں خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجِ بنگال میں طوفان ’گلاب‘ سے کراچی میں بارش کا امکان

تاہم پاکستان کی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے طوفان ‘گلاب’ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں