سخت جان مکان، جسے کھولتا لاوا بھی نقصان نہ پہنچا سکا


اسپین کے جزیرے پالما میں گذشتہ ہفتے سے نکلنے لاوے سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، آتش فشاں سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

جبکہ اس خوفناک صورت حال کے پیش نظر ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تاہم اس تباہ کن صورت حال میں ایک فارم ہاؤس کے درمیان اکلوتا گھر معجزاتی طور پر صحیح سالم حالت میں کھڑا ہے۔

آتش فشاں کی راکھ کے ڈھیر میں صحیح سلامت بچنے والے اس گھر کی تصاویر اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ معجزا دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔


اس گھر سے متعلق ملنے والی معلومات کے مطابق یہ گھر 80 سالہ ڈچ جوڑے کی ملکیت ہے، جسے انہوں نے 30 برس قبل خریدا تھا۔

کرونا کی وبا پھیلانے کی وجہ سے اس گھر کے مالکان گذشتہ 2 برسوں سے یہاں نہیں آ سکے تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ لاوا اگلنے کا یہ سلسلہ کئی ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین میں آتش فشاں سے تباہی، جزیرے میں ریڈ الرٹ جاری

جبکہ زہریلی گیس اور راکھ کے بادلوں نے بھی آسمان کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

آتش فشاں سے لاوا اگلنے کے نئے سلسلے کے باعث حکام ہوائی اڈا بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔ آتش فشاں کی راکھ اور لاوا نکلنے سے اب تک کسی کے خطرناک حد تک زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔


متعلقہ خبریں