طالبان امن کے لیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، عمران خان


وزیراعظم عمران خان کا امریکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کابل میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے حکام کے ساتھ مل کرکام کرنا ہوگا، افغانستان بحران کا شکارہے، جس کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان امن کےلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں اور خطے میں امن کے لیے امریکہ اور علاقے کی تمام طاقتوں کا تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنا غیر اسلامی ہو گا،عمران خان

امریکی جریدے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں عبوری دور مشکل ہے، لیکن پورے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا افغانستان میں دہشتگرد گروپس کو غیر موثر کرنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر موثرکرنے کے لیے افغان حکومت کےساتھ کام کرنا ہوگا۔

پاکستان اور امریکہ دونوں افغانستان سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، اس لیے پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں استحکام اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مدد دینا ہوگی۔


متعلقہ خبریں