خواتین کالباس اور ڈانس، افغانستان میں آئی پی ایل دکھانے پر پابندی


طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے، جس میں افغان کرکٹر بھی شریک ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آئی پی ایل میچز نہ دکھانے کی وجہ خواتین کا لباس اوران کا ڈانس بتائی گئی ہے۔

آئی پی ایل 2021 میں چنئی سپرکنگز، ممبئی انڈینز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان دو میچ کھیلے گئے ہیں۔

پنجاب کنگز (PBKS) 21 ستمبر کو دوسرے مرحلے کے تیسرے میچ میں راجستھان رائلز (RR) سے ٹکرائے گی۔

 

 


متعلقہ خبریں