وسائل سائنسی تحقیق اور ڈیجیٹلائزیشن پہ صرف کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ


نیویارک: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وسائل کو سائنسی تحقیق اور ڈیجیٹلائزیشن پہ صرف کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈی ایٹ کے ویژن اور مقاصد کی مکمل تائید کرتا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان ہتھیار ڈالے، عام معافی دے سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات نیویارک میں ڈی ایٹ ممبر وزرا کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اجتماع کی میزبانی پر بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ڈی ایٹ کے قیام سے ہی ذمہ داریاں نبھاتا آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2012 میں آٹھویں ڈی ایٹ اجلاس کی میزبانی کی تھی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی ایٹ 4 کھرب ڈالرز جی ڈی پی کے ساتھ ایک ارب انسانوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صحت اور معیشت سے متعلقہ بحران سے نکلنے کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا۔

چین اور امریکہ کی سرد جنگ: ماضی سے مختلف اور زیادہ خطرناک ہو گی، اقوام متحدہ

وزیرخارجہ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ قرضوں میں سہولت سے متعلق ڈی ایٹ ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں علمی بنیادوں پر اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے وسائل کو سائنسی تحقیق اور ڈیجیٹلائزیشن میں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔

جنگ کا زمانہ گیا اب سفارتکاری کا دور ہے، جوبائیڈن

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس تنظیم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کاوش بروئے کار لاتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں