انتہا پسند ہندو عالیہ بھٹ کے پیچھے پڑ گئے


بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے، جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ بالی ووڈ اسٹارز کا بچنا بھی نا ممکن ہے۔ اس بار انتہا پسند حضرات کے نشانے پر بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ آ چکی ہیں.

اداکارہ عالیہ بھٹ کے شادی ملبوسات کے نئے اشتہار نے بھارت میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہندوؤں کا ایک طبقہ اسے ہندو دھرم اور رسوم و رواج کی توہین قرار دے رہا ہے۔

عالیہ بھٹ کا یہ اشتہار نئی سوچ اورخواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک مثبت کوشش ہے۔

اس اشتہار میں ہندووں کی شادی کی ایک رسم ‘کنیا دان’ کو موضوع بنایا گیا ہے جس کا لفظی مطلب ہے کہ ماں باپ اپنی بیٹی کو اگلے گھر میں عطیہ کر دیتے ہیں۔


اشتہار میں دلہن بنی عالیہ بھٹ کنیا دان کی قدیم رسم پر سوالات اٹھاتی ہیں۔ اورآخر میں کنیا دان کی جگہ ‘کنیا مان’ کا آئیڈیا دیتی نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پرلوگ اس کی تائید اور مخالفت میں اپنے اپنے دلائل پیش کر رہے ہیں۔ بیشتر لوگوں نے اس اشتہار کی تعریف کی ہے۔ اسے موجودہ زمانے اور جدید خیالات کی ہندو لڑکیوں کی ترجمانی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیوں کو با اختیار بنانے کی نئی سوچ کا مظہر ہے لیکن دوسرے حلقے کا خیال ہے کہ یہ اشتہارہندو دھرم کے رسوم و رواج کو ‘رجعت پسندانہ‘ قرار دینے اور ہندو دھرم کو بدنام کرنے کے سلسلے کی نئی کڑی ہے۔

تاہم ملبوسات بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ کنیامان، شادی کی رسومات کو ایک نئی سوچ دیتاہے، یہ بیٹی کو دان کر دینے کے بجائے ان کا احترام کرنے کے نظریہ کو اجاگر کرتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں