ڈرون فوٹو ایوارڈ برفیلی زمین کے اوپر اڑتے ہنسوں کے نام


  ڈرون فوٹو ایوارڈ ز میں مجموعی  طور پر  ہنسوں کی تصویر  کو پہلا انعام دیا گیا

ڈرون فوٹو ایوارڈز 2021 کے مقابلے میں شامل  تصاویر  میں فوٹو گرافرز نے ہمارے سیارے کے حیرت انگیز نظارے کیمرے کی آنکھ میں قید کیے ہیں۔

ڈرون فوٹو ایوارڈ کے فاتح ناروے سے تعلق رکھنے والے ٹیری کولاس  ہیں۔ ٹیری کی تصویر میں ہزاروں گلابی پاؤں والے  ہنس دکھائے گئے ہیں جو ناروے کی برفیلی زمین کے اوپراڑ رہے ہیں۔

عمان کے قاسم الفارسی نے وائلڈ لائف کیٹیگری  میں سبز کچھوے کے شاٹ کے ساتھ پہلی جگہ حاصل کی۔

روسی فوٹوگرافر سرگئی پولیٹایف نے ماسکو کے قریب ایک خانقاہ کی تصویر کے ساتھ اربن کیٹیگری  کا ایوارڈ جیتا ہے ۔

رومانیہ کے فوٹوگرافر جارج پوپا نے ٹرانسلوینیا میں آبی گزرگاہوں کی تصویر کے ساتھ ایبسٹریکٹک کا زمرہ جیتا۔

امریکی فوٹوگرافر مارٹن سانچیز کی آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کی تصویر نے نیچر کیٹیگری جیت لی۔

ویتنامی فوٹوگرافر ٹرنگ فام ہوا مینگروو جنگل میں ماہی گیر کی تصویر کے ساتھ لوگوں کے زمرے میں سرفہرست رہے۔

مقابلے میں 102ممالک سے ہزاروں لوگوں نے تصاویر بھیجیں۔ بھیجی کی دیگر تصاویر بھی اپنی مثال آپ ہیں۔


متعلقہ خبریں