جھنگ میں ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے چار افرادجاں بحق


جھنگ: جھنگ میں ٹرالر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ ملتان روڈ پر ملہوآنہ موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب  جھنگ سے حویلی لال جانے والی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی۔

ٹریفک حادثے کے باعث کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کار سواروں کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو ثبوت و شواہد جمع کرنے کے بعد سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کرائی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ٹرالر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

 


متعلقہ خبریں