امریکہ: کابل کے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

امریکہ: کابل کے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن: امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ کابل میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

امریکی اخبار نے کابل ڈرون حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعتراف امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ کیے جانے والے ڈرون حملے میں 7 بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مکینزی نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں داعش کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن غلطی سے 10 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں پہلا امریکی ڈرون حملہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ کابل میں کیا جانے والا ڈرون حملہ ہماری بڑی غلطی تھی اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔

امریکہ کی جانب سے 29 اگست کو کابل میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں بے گناہ و معصوم شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

جوبائیڈن کا افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان

کابل پر کیے جانے والے ڈرون حملے کے بعد امریکہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے ایئرپورٹ پر کیے جانے والے خود کش حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں