‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کی سرحد پار بھی دھوم


ہم ٹی وی ہمیشہ سے اپنے اچھوتے موضوعات پر بنائے جانے والے ڈراموں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، اس بار بھی ہم کے ڈرامے ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

ہم ٹی وی کا ڈرامہ ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے اور اب سرحد پار بھی اس کی مقبولیت کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نا صرف پاکستان میں مشہور ہیں بلکہ سرحد پار بھی ماہرہ کے مداحوں میں کوئی کمی نہیں۔

بھارت کی انتہا پسند انتظامیہ نے ماہرہ کو بالی ووڈ میں کام کرنے سے تو روک دیا لیکن بھارتیوں کے دلوں پر راج کرنے سے نہ روک سکے، عام شہری سمیت بالی ووڈ کے اداکار اور ہدایت کار بھی ماہرہ کے مداحوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا’ہم کہاں کے سچے تھے‘ چھاگیا

بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ٹوئیٹ کے ذریعے ماہرہ کے کام کو سراہتے ہوئے ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کا مداح ہونے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کی ماں نے انہیں ہم ٹی وی کے ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ دیکھنے پر زور دیا، جس سے میں ماہرہ خان شاندار اداکاری کر رہی ہیں، اب وہ اس ڈرامے کو دیکھ رہے ہیں اور اگلی اقساط کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی خوبصورتی کا جادو

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔  ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔


متعلقہ خبریں